Saturday, May 11, 2024

مدھیہ پردیش اسمبلی کے ضمنی انتخابات کوبھی پاک بھارت لڑائی بنادیاگیا

مدھیہ پردیش اسمبلی کے ضمنی انتخابات کوبھی پاک بھارت لڑائی بنادیاگیا
October 1, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت میں ہندو انتہا پسندی کا مکروہ چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ، بی جے پی کے لیڈر گوپال بھرگوا نے ریاست مدھیہ پردیش کی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کو بھی پاکستان اور بھارت کی لڑائی بنا دیا۔ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے بی جے پی نے پاکستان کو صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا بھی موضوع بنا ڈالا۔ ریاست مدھیہ پردیش میں اپنے امیدوار کے حق میں مہم چلاتے ہوئے بی جے پی کے لیڈر گوپال بھرگوا کا کہنا تھا کہ یہ کسی دو پارٹیوں کا چناؤ نہیں بلکہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان چناؤ ہے۔

پاک بھارت تجارت کی معطلی سے بھارت کو شدید جھٹکا لگے گا

بی جے پی رہنما  نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ لوگوں سے مطالبہ کرتے رہے کہ وہ ہاتھ اٹھا کر بتائیں کہ وہ کس کے ساتھ ہیں۔ رواں سال کے عام انتخابات میں بھی نریندر مودی اور اس کی جماعت کی انتخابی مہم پاکستان کی مخالفت پرمبنی تھی۔

آرٹیکل 370 کے خاتمے کا جشن ڈراؤنا خواب بن جائیگا:بھارتی دانشور