Friday, April 26, 2024

مدھر آواز کی مالکہ مہناز بیگم کو مداحوں سے بچھڑے آٹھ برس بیت گئے

مدھر آواز کی مالکہ مہناز بیگم کو مداحوں سے بچھڑے آٹھ برس بیت گئے
January 19, 2021

کراچی (92 نیوز) دلوں کو لبھانے والی خوبصورت آواز کی مالک مہناز بیگم کو مداحوں سے بچھڑے آٹھ برس بیت گئے۔ مہناز بیگم نے ساڑھے تین سو سے زائد فلموں کیلئے پانچ سو سے زائد نغمات گائے۔

مدھر اور کانوں میں رس گھول دینے والی آواز کی مالک کنیز فاطمہ عرف مہناز بیگم  جنھوں نے اپنی سریلی آواز میں  گیتوں کو کچھ اس انداز میں گایا کہ وہ امر ہو گئے۔

مہناز بیگم نے موسیقی کی تربیت مہدی حسن کے بڑے بھائی غلام قادر سے حاصل کی اور ستر کی دہائی میں فلم حقیقت سے  فنی سفر   کا آغاز کیا۔  

مجھے دل سے نہ بھلانا ، میرا پیار تیرے جیون کے سنگ رہے گا اور وعدہ کرو ساجنا جیسے گیتوں کی دھن آج بھی ہماری سماعتوں میں رس گھولتی ہے۔

مہناز نے ساڑھے تین سو سے زائد فلموں کے لیے 500 سے زائد نغمات ریکارڈ کروائے۔ موسیقی کے شعبے میں مہناز کی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔