Saturday, April 27, 2024

مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا نیا نام پاکستان اسلامک ایجوکیشن کمیشن رکھ دیا گیا

مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا نیا نام پاکستان اسلامک ایجوکیشن کمیشن رکھ دیا گیا
June 26, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان مدرسہ ایجوکشن بورڈ کے نام کی تبدیلی کا فیصلہ ہوگیا نیا نام پاکستان اسلامک ایجوکشن کمیشن رکھ دیا گیا ملک بھر سے پانچ سو مدارس کی رجسٹریشن پہلے مرحلے میں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے بورڈ کے ساتویں اجلاس میں منظوری کے بعد نئے سرے سے دینی مدارس کے الحاق کا سلسلہ شروع کر دیا گیاہے ۔ پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے گیارہ سال بعد ہونے والے ساتویں اجلاس میں جہاں کئی اہم فیصلے کیے گئے وہاں دو اہم فیصلے پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا نام تبدیل کرکے پاکستان اسلامک ایجوکیشن کمیشن اور اس کے ساتھ ہی پہلے مرحلے میں ۵۰۰ پرائیویٹ مدارس کو الحاق کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ دینی مدارس کے طلباء کے لیے مختلف فنی اور تربیتی کورسز کے اجزاء کے ساتھ اساتذہ کرام کے لیے بھی معلوماتی تدریسی کورسز رکھے جائیں گے ۔ پاکستان میں اس وقت ۸۰۰۰ سے زائد ایسے دینی مدارس موجود ہیں جن کا پانچ وفاق المدارس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ اپنے چھوٹے چھوٹے بورڈ کے ساتھ منسلک ہیں۔ پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے ان مدارس کو دعوت دی ہے کہ وہ اگر چاہیں تو حکومتی ادارہ کے ساتھ اپنا الحاق کرائیں تاکہ نہ صرف ان کا امتحان بھی حکومتی بورڈ لے سکے بلکہ انہیں سند بھی جاری کر سکے۔