Monday, September 16, 2024

مدثر منیر کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے پر ازخودنوٹس کیس کی سماعت

مدثر منیر کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے پر ازخودنوٹس کیس کی سماعت
March 22, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں قصور کے نوجوان مدثر منیر کی جعلی پولیس مقابلے میں موت  پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے پنجاب پولیس اور ریاست پرسخت برہمی کااظہارکیا دوسری جانب عدالتی حکم پر جعلی پولیس مقابلے میں ملوث چاروں پولیس افسرعدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن ابوبکر خدا بخش اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید احتشام قادر بھی سپریم کورٹ میں رپورٹ سمیت پیش ہوئے  ۔ پراسیکیوٹر  جنرل  نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں پولیس افسروں کیخلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 311 شامل کر لی گئیں  ، جس کی رو سے ملزمان کسی صورت بھی راضی نامہ نہیں کر سکتے۔

چیف جسٹس آف پاکستان  نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سب کان کوکھول کر سن لیں ،واقع میں ملوث افراد کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے  ،کیس کی مزید سماعت  کو آئندہ ماہ کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔