Sunday, May 12, 2024

مدارس اور جماعت کو نواز شریف جیسے کرپٹ انسان کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے ، جے یو آئی پاکستان

مدارس اور جماعت کو نواز شریف جیسے کرپٹ انسان کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے ، جے یو آئی پاکستان
March 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) جے یو آئی پاکستان کے رہنماؤں نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ مدارس اور جماعت کو نواز شریف جیسے کرپٹ انسان کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

جے یو آئی پاکستان کے رہنماؤں نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ، جے یو آئی کو موروثی جماعت بنانے کی کوشش کی گئی۔

حافظ حسین احمد نے جے یو آئی کے دھڑے ختم کرکے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔