Friday, April 26, 2024

مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کو نیب کورٹ نے رہا کر دیا

مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کو نیب کورٹ نے رہا کر دیا
October 7, 2020
 حیدرآباد (92 نیوز) مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کو نیب کورٹ نے رہا کر دیا۔ مخدوم جلیل الزماں کو ڈیڑھ کروڑ روپے واپس کرنے پر پلی بارگین کے تحت رہا کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء مخدوم امین فہیم مرحوم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کو احتساب عدالت حیدرآباد نے رہا کر دیا۔ مخدوم جلیل الزماں کی رہائی پلی بارگین کے تحت عمل میں آئی۔ مخدوم جلیل الزماں نے اکاؤنٹ آفیسر مشتاق شیخ سے لئے گئے ڈیڑھ کروڑ روپے واپس کردیئے۔ احتساب عدالت نے مخدوم جلیل الزماں کو 10 سال تک کسی بھی عوامی یا سرکاری عہدے کے لئے نااہل قرار دے دیا ہے۔ سابق تعلقہ ناظم ہالا مخدوم جلیل الزماں کو نیب نے ایک ہفتہ قبل کراچی سے گرفتار کیا تھا۔ مخدوم جلیل الزماں پر اکاونٹس آفیسر مشتاق شیخ سے ڈیڑھ کروڑ روپے لینے کا الزام تھا۔