Friday, April 19, 2024

مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی برقرار، لاہور میں ٹاؤن ہال کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 212 ریکارڈ

مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی برقرار، لاہور میں ٹاؤن ہال کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 212 ریکارڈ
December 3, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی برقرار ہے۔ لاہور میں ٹاؤن ہال کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 212 ریکارڈ کیا گیا۔

اسموگ نے سانس لینا ہی نہیں آنکھیں کھولنا بھی مشکل بنا دیا۔ حکومتی اعلانات کے باوجود بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ کیے جانے سے فضائی آلودگی بڑھ گئی۔

منڈی بہاؤالدین کے نواح میں بھٹوں سے نکلنے والے دھوئیں سے اسموگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔ قصور اور گردونواح میں بھی بھٹے فضائی آلودگی کا باعث بن رہا ہے۔ عارفوالا اور نواح میں بھٹوں کی چمنیوں سے نکلنے والا دھواں اسموگ پھیلا رہا ہے۔ اسموگ کے باعث شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔

مختلف علاقوں میں فصلوں کی باقیات بھی فضائی آلودگی کا باعث بن رہی ہیں۔ چونیاں اور گردونواح میں فصلوں کی باقیات جلائے جانے سے اسموگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سڑکوں پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا دھواں بھی اسموگ کا باعث بن رہا ہے۔