Friday, May 17, 2024

مختلف شہروں میں کانگو سے متاثرہ تین افراد دم توڑ گئے

مختلف شہروں میں کانگو سے متاثرہ تین افراد دم توڑ گئے
September 18, 2016
ملتان(92نیوز)مختلف شہروں میں کانگو سے متاثرہ تین افراد دم توڑ گئے۔ نشتر اسپتال ملتان میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمان نے دم توڑا جبکہ  کوئٹہ اور ایبٹ آباد میں بھی ایک ایک مریض زندگی کی بازی ہار گیا ہے ۔ دوسری طرف  فیصل آباد میں کانگو کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے جبکہ کراچی کے جناح اسپتال میں بھی کانگو سے متاثرہ ایک شخص  کو داخل کر لیا گیا ہے۔