Friday, May 17, 2024

مختلف شہروں میں ڈینگی کے وار جاری، پشاور میں ڈینگی سے ایک اور مریض جاں بحق

مختلف شہروں میں ڈینگی کے وار جاری، پشاور میں ڈینگی سے ایک اور مریض جاں بحق
November 6, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) مختلف شہروں میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ پشاور میں ڈینگی سے ایک اور مریض جاں بحق ہو گیا۔

خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہو گئی۔ صوبے میں ایک روز کے دوران ڈینگی سے مزید 183 افراد متاثر ہوئے۔

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 61 افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہزار 71 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 41 جبکہ شہری علاقوں میں 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ شہریوں کی تعداد 2 ہزار 3 سو 57 جبکہ شہری علاقوں شہری علاقوں میں ڈینگی کے 1 ہزار 7 سو 14 مریض موجود ہیں۔ اسلام آباد میں ابتک 17 شہری ڈینگی سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

راولپنڈی بھی صورتحال مختلف نہیں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 61 افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے ہیں اور متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد تین ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج 6 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔