Wednesday, April 24, 2024

مختلف شہروں میں پیمرا ٹیم کی کارروائی ،213ڈیجیٹل ریسور برآمد ، 13افراد گرفتار

مختلف شہروں میں پیمرا ٹیم کی کارروائی ،213ڈیجیٹل  ریسور برآمد ، 13افراد گرفتار
October 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز ) ملک کے مختلف شہروں میں پیمرا کی ٹیمیں  حرکت میں آ گئیں ۔ لاہور ،کراچی ، کوئٹہ اور فیصل آباد سمیت متعدد شہروں میں کارروائیاں کی گئیں  جبکہ اس دوران ڈی ٹی ایچ ریسور اور دیگر اشیا برآمد کر لی گئیں ،کسٹمز ، ایف آئی اے ، پولیس اور رینجرز اہلکار بھی پیمرا ٹیم کے ہمراہ تھے۔ دوسری طرف چیئرمین پیمرا  محمد سلیم بیگ نے ریجنل آفس کا دورہ بھی کیا   اور غیر قانونی ڈی ٹی ایچ پر پیمرا اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی معاونت سے موثر کارروائی کی ہدایت کی۔لاہور میں بھی سپریم کورٹ کے حکم پر پیمرا کی ٹیم نے کارروائی کی ۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار عباسی کے مطابق شہر بھر میں کارروائی کے دوران تین سو ڈی ٹی ایچ سیٹ لائٹ ریسور برآمد کئے گئے جبکہ پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،چھاپہ مار کارروائی میں ایف آئی اے کے ساتھ  ساتھ  کسٹم  حکام  نے بھی مشترکہ حصہ لیا ۔ کوئٹہ میں بھی پیمرا ٹیم حرکت میں آئی اور بڑی کارروائی کی ، شہر کی مختلف دکانوں پر کسٹم ، ایف آئی اے اور پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کی گئی  جس میں  غیر قانونی طور پر فروخت کی جانے والی بھارتی اشیا برآمد کر لی گئیں ۔ بھارتی ڈشز، الیکٹرانک ڈیوائسز  اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا  جبکہ دکانداروں کو آئندہ خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی تنبیہہ کی گئی ۔ ایف آئی اے نے فیصل آباد اور چینوٹ میں بھی  چھاپے مارے اور  217ڈیجیٹل ریسور برآمد کرکے  تیرہ افراد کو گرفتار کرلیا۔