Thursday, March 28, 2024

مختلف شہروں میں دھند، حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی

مختلف شہروں میں دھند، حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی
December 1, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مختلف شہروں میں دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔

صبح سویرے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ، ایم تھری فیض پور سے سمندری تک بند کر دی گئی تاہم حد نگاہ بہتر ہونے سے کھول دی گئی۔ موٹروے پولیس کی جانب سے مسافروں کی احتیاطی تدابیر اپنانے اور فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 5 دسمبر کو لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ادھر فضائی آلودگی ماپنے کے عالمی ادارے کے مطابق لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 274 ریکارڈ کیا گیا۔ فیصل آباد میں فضائی آلودگی کی شرح سب سے زیادہ 379 تک جا پہنچی جبکہ گوجرانوالہ میں 275 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق لاہور میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے اطراف کا علاقہ سب سے زیادہ 398 اے کیو آئی سے متاثر ہوا۔ ڈی ایچ اے فیز 8 میں فضائی آلودگی کی شرح 397 ریکارڈ کی گئی۔ شہریوں نے اسموگ سے بچاؤ کیلئے مزید پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے۔