Monday, May 13, 2024

مختلف شعبوں کو دی گئی 140 ارب کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم

مختلف شعبوں کو دی گئی 140 ارب کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم
March 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں کو دی گئی 140 ارب کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے صدارتی آرڈیننس لانے کیلئے ضابطہ کی کارروائی مکمل کر لی گئی۔ انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے صدارتی آرڈیننس کیلئے سمری کابینہ نے منظور کر لی۔

وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس لانے کی منظوری لی ۔ وقت کی کمی کے باعث بل پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایا گیا۔

وفاقی کابینہ نے مختلف شعبوں کو حاصل انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے بل کی منظوری دی تھی۔ وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کو 24 مارچ سے پہلے آگاہ کرنا ہے۔