Friday, April 19, 2024

مختلف حادثات میں متعدد افراد جاں بحق

مختلف حادثات میں متعدد افراد جاں بحق
September 23, 2016
راولپنڈی (92 نیوز) جی ٹی روڈ پر ٹریلر نے بریک فیل ہونے کے باعث 6 گاڑیوں کو کچل ڈالا، حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔ جی ٹی روڈ پر سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب راولپنڈی سے ٹیکلسلا کی جانب جا نے والا ٹرالر بریک ہونے سے بے قابو ہو گیا۔ بے قابو ٹرالر متعدد گاڑیوں کو روندتا ہوا سڑک کی حفاظتی دیوار توڑ کر کھائی میں جا گر۔ حادثے کے نتیجے میں ایک مسافر وین، ایک شہزور منی ٹرک اور چار کاریں بُری طرح کچلی گئیں۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کئی گاڑیاں ٹکڑوں میں بٹ گئیں۔ حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو اسلام آباد کے پمز اور ٹیکسلا کے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق جائے حادثہ پر ریسکیو ٹیمیں آدھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچیں، حادثے کے بعد مصروف ترین جی ٹی روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا جس کی وجہ سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں بھی دشواری پیش آئی۔ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے، جبکہ ٹریفک کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہےسولہ زخمی۔ چارسدہ انٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی، ڈرائیور اور ہوسٹس چل بسے، احمد پور سیال، دیربالا، پنڈی بھٹیاں میں بھی حادثات، آٹھ افراد جان سے گئے۔