Thursday, April 18, 2024

مختلف ادارے پی ایس او کے 342 ارب روپے کے مقروض

مختلف ادارے پی ایس او کے 342 ارب روپے کے مقروض
November 22, 2018
کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹیٹ آئل بھی دیگر کئی اداروں کی طرح مالی مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔ پی ایس او کی مختلف اداروں سے وصولیاں 342 ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں۔ عوام کیلئے سستے پیٹرول کی فراہمی حکومت پر بوجھ بن گئی۔ حکومت خود پی ایس او کی 10 ارب روپے کی مقروض ہو گئی۔ پاور سیکٹر سب سے زیادہ 269 ارب روپے کے مقروض نکلے۔ خسارے میں جانے والی قومی ایئرلائن سے پی ایس او کی وصولی ساڑے 17 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پی ایس او کے 29 ارب روپے ادا نہیں کیے۔