Thursday, March 28, 2024

مختاراں مائی کی ملزمان کی بریت کیخلاف نظر ثانی کی درخواست خارج

مختاراں مائی کی ملزمان کی بریت کیخلاف نظر ثانی کی درخواست خارج
June 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے ملزمان کی بریت کےخلاف مختاراں مائی کی نظرثانی درخواست خارج کردی۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مختاراں مائی کی نظرثانی درخواست کی سماعت کی، مختاراں مائی کے وکیل اعتزاز احسن نے دلائل دیے کہ فیصلے میں لکھا گیا کہ مختاراں مائی کے جسم پر زخم کا کوئی نشان نہیں، وہ ریکارڈ سے بتائیں گے کہ زخم کے نشان تھے۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے معروضات لکھوادیں کسی دوسرے کیس میں ان نکات کا جائزہ لیں گے، اپیل میں اٹھائے جانے والے نقاط نظر ثانی میں نہیں لیے جا سکتے۔ سماجی کارکن پروین رحمن قتل کیس میں وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ ٹرائل مکمل ہوچکا، ٹرائل کورٹ پر دباؤ ہے کیونکہ کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے۔ پروین رحمن کی بہن نے عدالت کا شکریہ ادا کیا،عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت کےلیے ملتوی کردی۔