Sunday, May 5, 2024

مخالفین کی تقریروں سے فرق نہیں پڑتا: چودھری نثار

مخالفین کی تقریروں سے فرق نہیں پڑتا: چودھری نثار
January 21, 2017

اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار کہتے ہیں مخالفین کی تقریروں سے فرق نہیں پڑتا لیکن ان کے حوالےسے کی گئی غلط بیانی سے دکھ ہوتا ہے۔ یونین کونسل چہان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا مشرف چاہتا تھا کہ چوہدری نثار اسمبلی میں نہ پہنچے لیکن حلقے کے عوام نے انہیں ہر بار اسمبلی میں پہنچایا۔

انہوں نے کہا اس مٹی سے تعلق ہے، یہیں پیدا ہوا اوریہیں دفن ہوں گا۔ مسائل کے حل کےلیے بلاتفریق کام کررہے ہیں۔پسماندہ علاقوں کی ترقی ان کی ترجیح ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا مخالفین کی تقریروں سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن مخالفین کی غلط بیانی سے افسوس ہوتا ہے۔ سیاسی زندگی میں کوئی ایساکام نہیں کیاجس سےشرمندگی ہو۔

وزیرداخلہ نے کہا اگر مودی پاکستان کے خلاف بولتا ہے تو وہ اس کا جواب دیتے ہیں۔ مودی کے وزیر داخلہ کو انہوں نے پاکستان سے بھگایا۔ انہوں نے کہا وہ فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کر رہے۔