Wednesday, May 1, 2024

مخالفین کچھ بھی کرلیں، حکومت کو کچھ نہیں ہوگا، شیخ رشید

مخالفین کچھ بھی کرلیں، حکومت کو کچھ نہیں ہوگا، شیخ رشید
October 27, 2018
لاہور ( 92 نیوز) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مخالفین کچھ بھی کرلیں، حکومت کو کچھ نہیں ہونے جا رہا۔  اللہ عمران خان کے ساتھ ہے، شیخ رشید صحافی کے مخبر قرار دینے کے سوال پر سیخ پا ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ مخبر ہونے کا الزام لگانے والا خود ہر دور میں مخبر رہا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید نے ریلوے کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قراردیا اور بولے ہم نے فریٹ ٹرین سے ایک اعشاریہ ایک بلین سے زیادہ کمایا۔ وزیرریلوے نے ایک سال میں دس ارب روپے منافع دینے  کادعویٰ کیاہے ، وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ دھابیجی ایکسپریس کاافتتاح صدرمملکت  31 اکتوبر اورحیدر آباد ایکسپریس کاافتتاح وزیراعظم چین کے دورے کے بعدکریں گے۔