Sunday, May 19, 2024

مخالفین کوئی بھی سازشیں کریں انہیں عوام ناکام کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ

مخالفین کوئی بھی سازشیں کریں انہیں عوام ناکام کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ
December 29, 2018
کشمور ( 92 نیوز ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کوئی بھی سازش کرلیں انکہیں عوام ناکام  کردیں گے ۔ کشمور میں عامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کشمور کو اتنی گرانٹس دیں گیں اسپیشل بجٹ مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ، کشمور کے لوگوں نے سازشوں  کے باوجود پیپلز پارٹی کو کامیاب کیا ،ہم آج کشمور کی عوام کا شکریہ ادا کرنے آئے ہیں ۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  اللہ ہمیں طاقت دے ،ہم سندھ کے لوگوں کی پہلے سے زیادہ خدمت کریں گے ، ہماری اولین ترجیح  تعلیم اور صحت ہے ،این آئی سی وی ٹی کی برانچ جلد کشمور سمیت ہر ضلع میں شروع کریں گے ، کشمور کرمپور گھوٹکی برج کو تعمیر کریں گے ، جن مسائل کی نشاندہی کی ان کو جلد حل کیا جائے گا ۔ سید مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ  سب سے پہلے سازشیں کشمور ضلع سے ہی شروع ہوئی تھیں ، اس کے باوجود یہاں کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو کامیاب کیا، یہاں کے لوگوں کا حق ہے کہ انہیں بنیادی سہولیات دی جائیں گی۔