Sunday, September 8, 2024

مخالفین کو زہریلے انجکشن لگانے والے ملزم فریدالدین کی ڈگری بھی جعلی نکلی

مخالفین کو زہریلے انجکشن لگانے والے ملزم فریدالدین کی ڈگری بھی جعلی نکلی
January 11, 2016
کراچی(92نیوز)مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو اسپتال میں زہریلے انجکشن لگا کر قتل کرنے والے ملزم فرید الدین کی ڈگری جعلی نکلی ۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم کے کارکن اور عباسی شہید اسپتال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس فرید الدین جعلی ڈگری کا حامل نکلا گرفتار ملزم فرید الدین نے جامعہ کراچی سے 2006 میں بی ایس سی کی جعلی ڈگری پر اسپتال میں ترقی حاصل کی ۔ عدالت کے حکم پر تحقیقات کے بعد جامعہ کراچی نے فرید الدین کی بی ایس سی کی جعلی ڈگری کی تصدیق کردی ۔ ملزم کی جعلی ڈگری انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردی گئی فرید الدین کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں غیر قانونی اسلحہ ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر سنگین الزامات کا مقدمہ زیر سماعت ہے ۔ فریدالدین کو رینجرز نے عباسی شہید اسپتال سے گرفتار کیا تھا ۔ملزم کی نشاندہی پر کھجی گراونڈ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔ملزم نے جے آئی ٹی میں مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں کو زہریلے انجکشن دے کر قتل کرنے کے علاوہ اور بھی کئی سنسنی خیز انکشافات کئے تھے۔انسداددہشت گردی کی عدالت نے ملزم کی جعلی ڈگری کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا ۔