Thursday, March 28, 2024

مخالفین 2018ءتک صبرکریں اور اسکے بعد بھی صبر کریں : وزیراعظم

مخالفین 2018ءتک صبرکریں اور اسکے بعد بھی صبر کریں : وزیراعظم
May 2, 2016
کوئٹہ (92نیوز) وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں اقتدار میں آنے کے لیے سیاسی حریفوں کو طویل صبر کرنا ہوگا۔ کرپشن کے الزامات پر کمیشن بنا دیا۔ اب جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گا۔ وزیر اعظم نے دو ہزار اٹھارہ تک ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں قومی صحت کے پروگرام کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا جس ملک میں سیاسی افراتفری ہو وہاں ترقی نہیں ہوتی۔ دھرنوں کی سیاست کو خیرباد کہنا ہوگا۔ مخالفین 2018ءتک صبرکریں اور اسکے بعد بھی صبر کریں۔ وزیراعظم نے شکوہ کیا کہ ان کے خلاف الزامات کی سیاست کی جارہی ہے۔ پاناما لیکس کے معاملے پر کمیشن بنا دیا ہے۔ حقائق جلد قوم کے سامنے ہوں گے۔ وزیراعظم نواز شریف اپنی حکومت کے جانب سے شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کی فہرست دہراتے رہے۔ انہوں نے دوہزار اٹھارہ میں لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کا اعلان بھی کیا۔