Saturday, May 18, 2024

مخالف جو مرضی کر لیں مجھے نہیں ہرا سکتے ،عمران خان کا چیلنج

مخالف جو مرضی کر لیں مجھے نہیں ہرا سکتے ،عمران خان کا چیلنج
December 6, 2017

بنوں ( 92 نیوز ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنوں میں یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالف جو مرضی کرلیں مجھے نہیں ہرا سکتے ۔ جاگ پنجاب جاگ کا نعرہ لگانے والے کبھی لیڈر نہیں بن سکتے ۔ لیڈر انسانوں کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرتا ہے ۔ خود غرض شخص کبھی بڑا آدمی نہیں ہو سکتا۔ پاک دھرتی پر مخصوص لوگوں کا قبضہ ہے ۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بنوں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی گئے اور طلبہ کو لیڈر شپ، گورننس اور اسپورٹس کے موضوع پرلیکچردیا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو عظیم بننا تھا لیکن حکمرانوں نے قوم کو مایوس کیا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ترقی تب ہی ہوسکتی ہے جب ہم اپنی طاقت نوجوانوں پرپیسہ لگائیں ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنے خواب پورے کرنے کےلئے کبھی ہار نہیں ماننی چاہیئے نہ ہی حوصلہ ہارنا چاہیئے۔
عمران خان کی آمد سے قبل تقریب میں اس وقت بدنظمی ہوگئی جب طلبہ نے شامیانے اکھاڑ دیئے اور کرسیاں اٹھا کر اسٹیج کے قریب جانے کی کوشش کی۔