Thursday, April 25, 2024

محی الدینیاسین نے ملائیشیا کے نئے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

محی الدینیاسین نے ملائیشیا کے نئے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا
March 1, 2020
 کوالالمپور (92 نیوز) محی الدینیاسین نے ملائیشیا کے نئے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا۔ تقریب حلف برداری ملائیشیا کے شاہی محل میں ہوئی۔ ملائیشیا کی مقامی سیاست نے عالمی سیاسی رہنما کا دھڑن تختہ کر دیا۔ مہاتیر محمد وزارت عظمیٰ سے محروم اور محی الدین یاسین ملائیشیا کے نئے وزیراعظم بن گئے۔ 9 مارچ کو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ مہاتیرحکومت کے سابق وزیر داخلہ محی الدین ملائیشیا کے آٹھویں وزیراعظم ہیں۔ ان کی تقریب حلف برداری اتوار کی صبح شاہی محل میں ہوئی جہاں بادشاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ نے ان سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا۔ اس موقع پر ملک کی نامور سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے ملک میں جاری سیاسی رسہ کشی کے خاتمے اور پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کیلئے گزشتہ ہفتے استعفی دے دیا تھا تاہم ملائیشیا کے بادشاہ نے مہاتیر کی سیاسی شکست کا سامان کرتے ہوئے 29 فروری کو ایک شاہی فرمان جاری کیا اور تان سری محی الدین یاسین کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کہتے ہیں ان کیساتھ دھوکا ہوا۔ ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت اب بھی ان کے ساتھ ہے اور وہ اپنی اکثریت ثابت کر کے دکھائیں گے۔