Saturday, April 20, 2024

محکمے میں ریفارمز پولیس سےپوچھ کر کریں گے ، آئی جی پنجاب

محکمے میں ریفارمز پولیس سےپوچھ کر کریں گے ، آئی جی پنجاب
October 18, 2018
لاہور ( 92 نیوز) آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ  محکمے میں ریفارمز پولیس سے پوچھ کر کریں گے، ہم پالیسیاں بناتے ہیں مگر افسروں تک صرف کاغذوں تک پہنچتی ہیں،بڑے پیٹ والے اہلکار نہیں چاہئیں،تمام افراد کو کوئیک رسپانس یونٹ کی طرح کام کرنا ہو گا۔ آئی جی پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی نے لاہور میں دوسرے روز بھی دربار لگایا،دربار میں ایس پیز اور ڈی ایس پیز نے شرکت کی،امجد جاوید سلیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سست رفتار زمانہ تھا اب بہت تیز ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر وقت شکایتیں لگانا اچھی بات نہیں ہے،اگر آپ اپنی نوکری کو نہیں سمجھتے تو یہ محکمہ چھوڑ دیں، جب بھی کہیں جاتے ہیں تو لوگ پوچھتے ہیں کہ پولیس کیا کر رہی ہے؟، آپ کو سخت محنت کی ضرورت ہے،اگر آپ کام نہیں کریں گے تو سمجھوں گا سیاستدانوں کے زیر سایہ ہیں۔ امجد جاوید سلیمی نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ پانچ پانچ منٹ جا کر اپنے تھانوں میں تبدیلی لائیں اور بعد میں لوگوں کے مسئلے سمجھیں،پولیس کی جگہ پولیس ہی لے سکتی ہے،ہمارا کام پورے پنجاب کو محفوظ بنانا ہے۔