Friday, March 29, 2024

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا کراچی کیلئے 240 بسیں خریدنے کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا کراچی کیلئے 240 بسیں خریدنے کا فیصلہ
May 10, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت کو کراچی کے شہریوں کا خیال بھی آہی گیا، محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کراچی کے لئے دو سو چالیس بسیں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ لاڑکانہ کے لئے بھی دس بسیں خریدی جائیں گی۔

کراچی کے شہریوں کی بالاخر سن لی گئی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کراچی کے لئے دو سو چالیس بسیں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

اپ فرنٹ سبسڈی موڈ کے تحت کراچی اور لاڑکانہ میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت بسیں چلائی جائیں گی۔ بس منصوبے کے تحت دوسوچالیس بسیں کراچی اوردس بسیں لاڑکانہ کے لیئے خریدی جائیں گی۔

سندھ حکومت نے بس پراجیکٹ کےلئے آٹھ ارب روپے جاری کردیے ہیں۔۔
دوسوچالیس بسیں کراچی کے پندرہ سے زائد مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے بسوں کی خریداری کے لئے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کردئیے، سب کچھ ٹھیک رہا تو جولائی دوہزار اکیس کے اختتام تک ٹینڈر ایوارڈ اور اگلے چھ ماہ میں بسیں کراچی پہنچیں گی۔

معاہدے کے تحت بس مینوفیکچرر بارسال تک بس آپریشن اورمینٹی نینس کا ذمہ دار ہوگا۔ بس منصوبےمیں سرمایہ کار کمپنی بھی پندرہ فیصد سرمایہ لگائے گی۔