Saturday, May 4, 2024

محکمہ موسمیات کی کراچی والوں کو درجہ حرارت میں مزید کمی کی نوید

محکمہ موسمیات کی کراچی والوں کو درجہ حرارت میں مزید کمی کی نوید
December 7, 2017

کراچی (92 نیوز) محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو آئندہ چار روز تک درجہ حرارت میں مزید کمی کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 9 ڈگری تک گر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو ہوشیار کر دیا کہ اب صبح اور شام میں ہی نہیں بلکہ دن کے اوقات میں بھی ہوا سرد ہی چلے گی۔ اس لئے گرم کپڑے نکال لیں۔
آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 7 فیصد اور رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر کے وسط سے لیکر جنوری تک سردی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔