Saturday, March 30, 2024

محکمہ موسمیات کی کراچی میں شام کے اوقات میں بوندا باندی کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی کراچی میں شام کے اوقات میں بوندا باندی کی پیش گوئی
June 28, 2019
کراچی (92 نیوز) گرمی کے ستائے کراچی کے باسیوں کیلئے خوشخبری آ گئی۔ محکمہ موسمیات نے شام کے اوقات میں بوندا باندی کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ شام کے اوقات میں ہلکی بوندہ باندی ہو سکتی ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 29 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔ شہری کہتے ہیں بارش ہو جائے تو بہت اچھا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر میں آئندہ تین روز تک تیز ہوائیں چلیں گی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔