Thursday, May 2, 2024

محکمہ موسمیات کی پہلے عشرے میں کراچی کا موسم معتدل رہنے کی پیشگوئی ‏

محکمہ موسمیات کی  پہلے عشرے میں کراچی کا موسم معتدل رہنے کی پیشگوئی ‏
May 7, 2019
کراچی ( 92 نیوز) محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں کراچی کا موسم معتدل رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں شدیدگرم موسم کے ساتھ گردآلودہوائیں چلنے کاامکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم معتدل رہے گا،ان دنوں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا جبکہ تیرہ مئی کے بعد ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس دوران درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

ماہ مقدس کی آمد، جائے نماز ، ٹوپیوں اور تسبیح کی خریداری میں اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے میں بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا  جبکہ دوپہرکے بعد جنوبی پنجاب میں تیز اور گردآلودہوائیں چلنے کاامکان ہے۔