Thursday, April 18, 2024

محکمہ موسمیات کی ملک بھر کے اکثر علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک بھر کے اکثر علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی
March 4, 2020
کراچی (92 نیوز) موسم کے تیور ایک بار پھر بدل گئے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک بھر کے اکثر علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کر دی۔ ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے اور مغربی سسٹم کے باعث بادل برس سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، پنجاب، شمال مشرقی بلو چستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گر ج چمک اور تیز ہواؤں کے سا تھ بارش کی توقع ہے۔ حالیہ بارشوں سے بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا بھی خدشہ ہے۔