Saturday, April 27, 2024

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
August 18, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں 19 اگست کی رات سے ملک کے بالائی ‏علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہوں گی۔ انیس اگست کی رات راولپنڈی، جہلم ،گجرات ‏چکوال سیالکوٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گوجرانوالہ ، لاہور، فیصل ‏آباد ، سرگودھا، خوشاب میں بھی بارش کا امکان ہے۔ ابیٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ ، سوات، پشاور ، دیر ، مالاکنڈ  سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ‏ہے۔

کشمیر، گلگت بلتستان سمیت خطہ پوٹھوہار کے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ‏ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش سے لینڈ سلائڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔