Sunday, September 8, 2024

محکمہ موسمیات نے یکم ستمبر بروز جمعتہ المبارک کو عید الاضحی ہونے کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے یکم ستمبر بروز جمعتہ المبارک کو عید الاضحی ہونے کی نوید سنادی
August 17, 2017

لاہور (92 نیوز) ذی الحج کا چاند 22اگست کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے یکم ستمبر بروز جمعتہ المبارک کو عید الاضحی ہونے کی نوید سنادی۔ ڈی جی میٹ غلام رسول کہتے ہیں عید کے تینوں دن گرمی اور حبس ہوگا۔

22 اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آجائیگا ۔۔۔یہ دعویٰ کیا ہے محکمہ موسمیات کے ڈی جی ڈاکٹر غلام رسول نے 92نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔۔۔انہوں نے بتایا کہ بلوچستان اور سندھ کے علاقوں میں چاند واضح دیکھا جاسکے گا۔۔لہٰذا عیدقربان یکم ستمبر کو ہوگی۔

ڈی جی میٹ نے یہ بھی بتادیا کہ عید کے تینوں دن سورج آنکھیں دکھائے گا۔۔لیکن پنجاب کے بالائی علاقوں اور خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

ڈاکٹر غلام رسول نے پیشگوئی کی کہ وسط اگست کے بعد عید تک موسم گرم اور خشک رہے گا ۔۔ ہوا میں نمی کے باعث حبس بھی ہوگی ۔۔ساون کا آخری سپیل ہے۔۔اس لیے بارشیں ضرور برسیں گی ۔لیکن رات کو اور علی صبح۔