Friday, May 3, 2024

گوجرانوالہ، گجرات، نارووال اور سیالکوٹ میں بارش، پشاور ،کوہاٹ،اسلام آباد ،کشمیر اور لاہور میں رم جھم کا امکان

گوجرانوالہ، گجرات، نارووال اور سیالکوٹ میں بارش، پشاور ،کوہاٹ،اسلام آباد ،کشمیر اور لاہور میں رم جھم کا امکان
July 6, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان شہریوں کو خوشگوار موسم کی نوید سنا دی۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں بارش نے ہوائیں ٹھنڈی کر دیں۔ لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ روز سال کا گرم ترین دن تھا۔ درجہ حرارت پینتالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم رات کو گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ لاہور میں سحری کے اوقات آندھی اور ٹھنڈی ہوا نے درجہ حرارت میں کمی کر دی۔ محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ چار روز میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی ساحلی پٹی پر تیز ہواؤں سے حبس میں کمی ہوئی ہے اور آئندہ چند روز میں گرمی کی شدت کم رہے گی۔