Friday, April 19, 2024

محکمہ موسمیات نے کل سے ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے کل سے ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی
May 1, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سوموار سے ملک بھر میں آندھی کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو دن کے دوران ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آندھی کے ساتھ ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر سے ملک بھر میں بارش کا امکان ہے۔ بارش اور تیز ہواوں کے باعث منگل سے درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ درجہ حرارت میں 2 سے4 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ کا امکان ہے تا ہم کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون کی شدید بارشوں کا امکان ہے۔