Tuesday, April 23, 2024

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی
August 10, 2019
کراچی (92 نیوز) محکمہ موسمیات نے شہر میں آج سے موسلادھار بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کردیا۔ مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز کراچی میں بوندا باندی سے ہوگیا، اگلے دو سے تین روز کے دوران بادل جم کر برسیں گے، محکمہ موسمیات نے کہا بارشوں کا نیا سلسلہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہو گا۔ محکمہ موسمیات نے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا،وزیراعلیٰ سندھ نے وزرا کی چھٹیاں منسوخ کردیں، مختلف اضلاع میں ریلیف کیلئے سندھ کابینہ کے ارکان نامزد کردیئے گئے۔ ادھر راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بڑھ گئی،واسا حکام نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا،بارش کے باعث آئیسکو کے 50 سے زائد فیڈرز سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی، اسلام آباد میں تیز بارش اور ہوا سے ایک درخت دو گاڑیوں پر گر گیا۔ گوجرانوالہ، لاہور، ملتان،فیصل  آباد، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان، میرپور خاص، حیدر آباد، ٹھٹھہ، کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، قلات، ژوب میں بھی چند مقامات پر بارش ہوئی،فیصل آباد کے پہاڑنگ سیم نالے میں طغیانی آگئی۔