Tuesday, April 23, 2024

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی افواہوں کی تردید کر دی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی افواہوں کی تردید کر دی
January 14, 2020
 کراچی (92 نیوز) محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی افواہوں کی تردید کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ جاڑے نے شہر قائد میں بھی ڈیرے جما لئے۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور ہفتہ تک درجہ حرارت 5 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کا امکان ہے۔ ماہر موسمیات انجم نذیر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سردی کا سوسالہ ریکارڈ ٹوٹنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سردی کی یہ لہر 21 جنوری تک جاری رہے گی۔ اس دوران موسم سرد اور خشک بھی رہے گا۔