Monday, May 6, 2024

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو سمندر میں جانے کی اجازت دیدی !!! لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فاٹا، کشمیر، گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو سمندر میں جانے کی اجازت دیدی !!! لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فاٹا، کشمیر، گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
June 11, 2015
اسلام آباد \ کراچی (92نیوز) محکمہ موسمیات نے اشوبا کا خطرہ ٹل جانے کے بعد سندھ کے ماہی گیروں کو اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دیدی۔ ملک کے بیشتر علاقوں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم آج رات بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان اشوبا کراچی سے 700 کلو میٹر دور ہو گیا جس پر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سندھ کے ماہی گیر آج سے جبکہ بلوچستان کے ماہی گیر ہفتہ سے اپنی معمول کی سرگرمیاں شروع کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم آج رات راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ہزارہ، قلات، مکران ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی فاٹا، کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پرتیز ہواوں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ملتان، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، بہاولپور، حیدرآباد ڈویژن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔