Sunday, September 8, 2024

محکمہ موسمیات نے عید پر ملک بھر میں بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا

محکمہ موسمیات نے عید پر ملک بھر میں بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا
July 5, 2016
اسلام آباد (92نیوز) محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خوشگوار رہنے کی نوید سنا دی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج عید کا چاند نظر آنے کے ستر فیصد امکانات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ راولپنڈی‘ اسلام آباد‘ لاہور‘ فیصل آباد‘ سرگودھا‘ مالاکنڈ اور پشاور میں آج شام سے لے کر جمعہ تک وقفے وقفے سے بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے میٹرلوجسٹ فاروق ڈار کہتے ہیں کہ عید کے دنوں میں سیاح شمالی علاقوں اور مری کا رخ کرنے سے پہلے موسم کی خبر لے کر جائیں تاکہ موسم کا بھی مزا لیا جا سکے اور ناخوشگواری سے بھی بچا جا سکے۔ محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کہتے ہیں وسطی پنجاب‘ بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا بادلوں کی لپیٹ میں ہوں گے۔ البتہ آج شام کو بلوچستان کے جنوبی علاقے پسنی‘ جیوانی‘ گوادر‘ نوکنڈی‘ دلبدین اور بہاولپور میں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔