Thursday, April 25, 2024

محکمہ موسمیات  نے بالائی  پنجاب سمیت کئی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات  نے بالائی  پنجاب سمیت کئی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی
January 2, 2016
لاہور(92نیوز)ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی کی لہرجاری ہےمحکمہ موسمیات نے آئندہ  چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا اور گوجرانوالہ  ڈویژن سمیت بعض مقامات  پرہلکی بارش کی پیش گوئی کردی جس سے خشک سردی کےخاتمے میں مدد ملے گی۔ تفصیلات کےمطابق ملک کے اکثرعلاقے خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں، تاہم خوشی کی خبر یہ ہے کہ یہ لہرآئندہ چوبیس گھنٹوں میں ختم ہوجائے گی کیونکہ محکمہ موسمیات نے بالائی  پنجاب میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بارش کی پیش گوئی کردی  ہے جس سے جڑواں شہروں،سرگودھا اور گوجرانوالہ  ڈویژن کے شہریوں کی موسمی پریشانیاں کم ہونے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا ، گلگت ، بلتستان اورکشمیر کے علاقوں میں بھی اتوارکے روز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے  جب کہ پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائےگا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور ژوب کے علاقوں میں  بھی بارش ہوسکتی ہے تاہم پنجاب کےمیدانی علاقوں میں  ہلکی دھند پڑنے  کا سلسلہ جاری رہےگا۔