Sunday, September 8, 2024

محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کر دی
October 24, 2015
لاہور (92نیوز) محکمہ موسمیات نے آج سے پیر تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ بارش سے رات کے وقت درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے پیر تک خیبرپختونخواہ، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج سے سوموار کے دوران پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی شہید بینظیر آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔