Tuesday, April 16, 2024

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیزہواﺅں، آندھی اور موسلادھار بارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیزہواﺅں، آندھی اور موسلادھار بارشوں کی نوید سنا دی
May 10, 2015
لاہور (92نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، بالائی سندھ اورکشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوا، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ اتوار سے بدھ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب کے مختلف شہروں ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال اور لاہورجبکہ فاٹا اور خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ، ڈی آئی خان، بنوں، صوبہ بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب، قلات،سبی اور نصیرآباد جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مختلف اوقات میں تیز ہواو¿ں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ دوسری طرف کراچی میں صبح سویرے ہی موسم گرم ہو گیا اور درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔