Friday, April 19, 2024

محکمہ موسمیات نے آج بھی لاہور میں بارش کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے آج بھی لاہور میں بارش کی پیشگوئی کر دی
January 16, 2017

لاہور (92نیوز) لاہور میں سال رواں کی موسم سرما کی بھر پور بارش سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے وہاں قدرتی مناظر بھی نکھر گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی بادل برسیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات سے شروع ہونے والی بارش نے موسم کو مزید سرد بنا دیا۔ آج صبح سے ہی شہر پر بادلوں کاراج ہے۔

بارش نے لاہور کے نظارے کو دلکش بنا دیا ہے۔ باغوں میں پھول اپنی بہار دکھا رہے ہیں اور مہک نے فضا کومعطر بنا دیا لیکن سردی میں اضافے کے باعث سیر کے لئے آنے والوں کی تعدا د کم رہی۔ چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج بھی بادل چھائے رہیں گے اور سورج ان کے پیچھے ہی رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور شمالی پنجاب کے علاقوں میں بارش ہوگی۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش سے موسمی امراض میں کمی آئے گی۔ اس سے گلے اور سینے کے امراض  میں مبتلا لوگوں کوریلیف ملےگا۔