Monday, September 16, 2024

محکمہ مال کو زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی سے روک دیا گیا

محکمہ مال کو زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی سے روک دیا گیا
February 1, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ مال کو زرعی آمدن پر ٹیکس کی وصولی سے روک دیا اور پنجاب حکومت کو تین فروری کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے زمینداروں کی جانب سے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر سماعت کی جس میں زرعی آمدنی پر ٹیکس کی وصولی کو چیلنج کیا گیا تھا۔ سماعت کے دوران یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ محکمہ مال کو زرعی آمدن پر ٹیکس کی وصولی کا کوئی اختیار نہیں ہے کیونکہ عدالت پہلے ہی اس وصولی کو غیرآئینی قرار دے چکی ہے۔ درخواست گزاروں نے یہ قانونی نکتہ بھی اٹھایا کہ زمیندار انکم ٹیکس کی مد میں زرعی آمدنی پر ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہیں اور آئین کے تحت دوہرا ٹیکس وصول نہیں کیا جاسکتا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے محکمہ مال کو زرعی آمدن پر ٹیکس کی وصولی سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا اور پنجاب حکومت کو تین فروری کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔