Sunday, September 8, 2024

محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم نے پشاور میں ڈینگی کےخلاف کارروائیوں کا دائرہ بڑھادیا

محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم نے پشاور میں ڈینگی کےخلاف کارروائیوں کا دائرہ بڑھادیا
August 21, 2017

پشاور (92 نیوز) محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم نے پشاور میں ڈینگی کےخلاف کارروائیوں کا دائرہ بڑھادیا۔ ڈینگی سے شدید متاثرہ علاقے تہکال میں کیمپ کے ساتھ ساتھ پشتخرہ کے علاقہ سفید ڈھیری میں بھی کیمپ لگالیا۔ ڈینگی سے خوفزدہ شہریوں کی بڑی تعداد تشخیص اورعلاج کے لئے کیمپ پہنچی۔

پشاور میں ڈینگی کےسنگین مسئلہ سےنمٹنے میں مدد دینے پشاورپہنچنے والی محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم نے متاثرہ علاقے میں کام جاری رکھا۔ ٹیم نے پشاورکے ڈینگی سے شدید متاثرعلاقے تہکال میں تیسرے روز بھی مریضوں کا معائنہ و ٹیسٹ کئے اور ادویات دیں۔

پنجاب کی موبائل ٹیم ڈینگی نے اپنا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے پشتخرہ کے علاقہ سفید ڈھیری میں بھی کیمپ قائم کردیا ہے۔ جہاں بڑی تعداد میں شہری ڈینگی کی تشخیص کرانے پہنچے جن میں بڑی تعداد خواتین اوربچوں کی تھی۔۔

ڈینگی سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کا مطالبہ ہے کہ علاقے میں مچھرمار اسپرے کے ساتھ ساتھ دیگرحفاظتی اقدامات کئے جائیں۔