Wednesday, May 8, 2024

محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹروں کے ہیلتھ الاﺅنس میں اضافہ کر دیا

محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹروں کے ہیلتھ الاﺅنس میں اضافہ کر دیا
December 29, 2015
لاہور (92نیوز) محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹروں کے ہیلتھ الاونس میں اضافہ کر دیا ہے۔ اطلاق جولائی دو ہزار پندرہ سے ہو گا۔ لاہورمیں محکمہ صحت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ سترہ سے گریڈ بیس تک کام کرنے والے ڈاکٹرز کے الاونس پر نظرثانی کی گئی ہے جس کے بعد حکومت نے ان کے ہیلتھ پروفیشنل الاونس میں اضافہ کر دیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹرز کے ہیلتھ الاونس میں دو سے تین ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن یکم جولائی دوہزار پندرہ سے لاگو ہو گا۔