Saturday, April 20, 2024

محکمہ صحت نوشہرہ آفس میں گاڑیاں بروقت مرمت نہ ہونے پر اسکریپ بن گئیں

محکمہ صحت نوشہرہ آفس میں گاڑیاں بروقت مرمت نہ ہونے پر اسکریپ بن گئیں
October 26, 2020

نوشہرہ (92 نیوز) محکمہ صحت نے معمولی خرابی کے باعث نوشہرہ کے دفتر میں گاڑیاں کھڑی کردیں جو بروقت مرمت نہ ہونے کے باعث یہ گاڑیاں سکریپ بن گئیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشہرہ آفس  میں  دو درجن سے زائد گاڑیاں معمولی خرابی کے باعث کھڑی کر دی گئیں اور مرمت نہ ہونے کے باعث زنگ آلود ہو کر اسکریپ بن گئیں ، یہاں کھڑی گاڑیوں میں  ایسی  بھی ہیں جو گذشتہ سات  سال سے یہاں موجود ہیں اس دوران نہ تو اس کی مرمت ہو سکی اور نہ ہی اسے نیلام کیا جا سکا ۔

ان گاڑیوں میں ایمبولینس جیسی قیمتی دو گاڑیاں بھی ہیں جو معمولی خرابی کے باعث کھڑی کر دی گئیں اور اب ان میں میڈیکل آلات رہے اور نہ ہی سپیئر پارٹس ، سوزوکی پک اپ کے علاوہ وین اور دوسری گاڑیاں یہاں سکریب بنتی جا رہی ہیں۔