Thursday, April 18, 2024

محکمہ صحت سندھ کے نائب قاصد کے نام پر جعلی کمپنی کا انکشاف

محکمہ صحت سندھ کے نائب قاصد کے نام پر جعلی کمپنی کا انکشاف
October 23, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں جعلی اکاؤنٹس کے بعد جعلی کمپنیاں بھی بننے لگیں، محکمہ صحت سندھ کے نائب  قاصد محمدزاہد انور کو میسرز مارک انٹرپرائزز نامی کمپنی کا مالک بنا دیا گیا ، محکمہ انکم ٹیکس نے محمدزاہد انور کو 16 کروڑ روپے سیلز ٹیکس کا نوٹس بھیج دیا، غریب نائب قاصد عدالتوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہوگیا۔ معلوم نہیں کس نے کورنگی کے رہائشی محکمہ صحت کے نائب قاصد  کو میسرز مارک انٹرپرائزیز نامی کمپنی کا مالک بنادیا مگر محکمہ انکم ٹیکس نے محمد زاہد انور کو 16 کروڑ روپے سیلز ٹیکس کا نوٹس بھیج دیا تو غریب کے تو ہاتھ پاوں ہی پھول گئے۔ ایف بی آر نے قانونی معاونت کی بجائے نائب قاصد پرمقدمہ درج  کروادیا اور محمد زاہد انور کاتنخواہ اکاؤنٹ بھی منجمد کر دیا گیا جس پر محکمہ صحت کا نائب قاصد انصاف کے لیے عدالتوں کے چکر کاٹنے پر مجبورہے۔ نائب قاصد کے نام پر کروڑوں کی کمپنی پر سندھ ہائیکورٹ بھی حیران  رہ گئی اور ریمارکس دیئے کہ حکومتی ادارے بتائیں، نائب قاصد کو اس مشکل سے کیسے نکالیں ۔  عدالت نے زاہد انور سے ایف آئی اے و دیگر کو دیے گئے بیانات کی نقول طلب کر لیں۔