Friday, April 19, 2024

محکمہ صحت سندھ کا شعبہ کیمیکلز ایگزامینیشن نظر انداز

محکمہ صحت سندھ کا شعبہ کیمیکلز ایگزامینیشن نظر انداز
September 5, 2018
کراچی ( 92 نیوز) محکمہ صحت سندھ کا شعبہ کیمیکلز ایگزامینیشن جتنا زیادہ اہم ہے اتنا ہی نظر انداز کیاگیا ہے  ۔ شعبہ کیمیکلز میں جدید مشینری، کیمیکلز اور بجٹ کی کمی کے باعث ہزاروں کیسز التوا کا شکار ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے ماتحت شعبہ کیمیکلزایگزامنیشن میں  نہ جدید مشینری ہے ،  کیمیکلز اور نہ ہی مناسب بجٹ اور نہ ہی شعبہ  میں کوئی مستقل سربراہ تعینات ہے۔ ہرروز دوسوسے زائد ٹیسٹ لیبارٹری لائے جاتےہیں ، جن  کی رپورٹ روایتی طریقوں سے بنادی جاتی ہے اور اسی بنیاد پر کیس آگے چلتے۔ رپورٹ کس طرح تیار کی جاتی ہے اس کا ایک نمونہ شرجیل میمن کیس میں سامنے آیا جب پولیس اور ڈاکٹر نے سونگھ کر اور چکھ کر فوراً ہی رپورٹ بھی تیار کرکے شرجیل کو کلین چٹ دے دی ۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق  شعبہ میں ابھی بھی ہزاروں میڈیکولیگل کیسز،اوردیگرعدالتی کیسزالتواکاشکار ہیں۔ ڈائریکٹر محکمہ کیمکلز نہ ہونے کی وجہ سے  عارضی  چارج ڈاکٹرزاہد انصاری کے پاس ہے۔