Saturday, May 18, 2024

محکمہ صحت سندھ میں غیرمعیاری ادویات خریدنے کا انکشاف

محکمہ صحت سندھ میں غیرمعیاری ادویات خریدنے کا انکشاف
February 13, 2019
کراچی ( 92 نیوز) محکمہ صحت سندھ میں غیرمعیاری ادویات  خریدنے کا انکشاف ہواہے،آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں بتایا گیاکہ دوارب 44 کروڑ روپے کی ادویات ڈرگ ٹیسٹ لیبارٹری اور انسپکشن کے بغیر خریدی گئیں۔ سندھ میں انسانی جانوں سے کھلواڑ کا انکشاف ہوا ہے جہاں  محکمہ صحت سندھ نےغیر معیاری ادویات خریدلیں ۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 18-2017 کا آڈٹ کیا تو  انکشاف ہواکہ محکمہ صحت نے244 کروڑ روپے کی ادویات خریدی لیکن  ڈرگ لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائے  اورنہ ہی انسپکشن کروائی ۔ دستاویزات کے مطابق ہیپاٹائٹس، ایڈز، ٹی بی اور فیملی پلاننگ سمیت پانچ ورٹیکل پروگرامز کے لیےغیر معیاری ادویات خریدی گئیں۔ چانڈکا اسپتال لاڑکانہ، لیاقت اسپتال حیدرآباد، سول اسپتال مٹھی ، نوشہروفیروز اور میرپورخاص کے لیے غیر معیاری ادویات خریدی گئیں۔ ڈی جی صحت حیدرآباد ، سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی ، ٹی ایچ او لیاری اور لانڈھی  کے لئے بھی غیرمعیاری ادویات خریدی گئیں۔