Saturday, April 20, 2024

محکمہ صحت اور پولیس کی پیراگون سٹی میں مشترکہ کارروائی، ذخیرہ شدہ ماسک برآمد

محکمہ صحت اور پولیس کی پیراگون سٹی میں مشترکہ کارروائی، ذخیرہ شدہ ماسک برآمد
March 14, 2020
 لاہور (92 نیوز) محکمہ صحت اور پولیس نے لاہور کےعلاقے پیراگون سٹی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گھر سے ذخیرہ شدہ 45 ہزار ماسک برآمد کر لیئے۔ دنیا بھرمیں کرونا کے وارجاری ہیں تو وہیں کرونا سے بچاؤ میں مددگار فیس ماسک کو ذخیرہ کرنے والے بھی پوری طرح متحرک ہیں جس کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں فیس ماسک ناپید ہوچکے ہیں۔ ایسے میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر معاشرے کے ایسے ناثور افراد کی بیخ کنی کے لیے متعلقہ ادارے بھی مکمل متحرک ہو چکے ہیں۔ اسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے پولیس اور ہیلتھ ڈیپارنمنٹ  کے ساتھ  لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرائے کے گھر پرچھاپہ مارا اور 45 ہزار فیس ماکس  ضبط کر لیے۔ ضبط کیے گئے فیس ماسک کو ہیلتھ ڈیپارنمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈی سی لاہور افضال دانش کے مطابق  تمام تر ضبط کیے ماسک کی فروخت کو گورنمنٹ ریٹ  پر یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ ذخیرہ اندوزوں اور مہنگے داموں فیس ماسک فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں  بھی جاری رکھی جائیں گی۔