Friday, April 26, 2024

محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول کھولنے کیلئے شیڈول جاری کردیا

محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول کھولنے کیلئے شیڈول جاری کردیا
September 13, 2020
لاہور (92 نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول کھولنے کیلئے شیڈول جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول ہفتے ہیں چھ دن کھولیں گے، سرکاری اور نجی سکولوں کو بچوں کو دو گروپ میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن ، سکول کھولنے ، شیڈول جاری ، نوٹیفکیشن ، لاہور ، 92 نیوز کورونا کے بعد تعلیمی اداراے کھلنے کا معاملہ!، محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کھولنے کیلئے شیڈول جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول ہفتے میں چھ دن کھولیں گے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو بچوں کو دو گروپ میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پہلا گروپ پیر، بدھ اور جمعہ کو سکول جائیگا جبکہ دوسرا گروپ منگل، جمعرات اور ہفتے کو اسکول جائے گا۔ اسکول صبح ساڑھے سات سے دوپہر 1 بجے  تک ہوگا، سکولوں میں اسمبلی اور بریک نہیں ہوگی۔ مراسلہ کے مطابق تعلیمی سال آدھا ہونے کی وجہ سے نصاب کو چالیس فیصد تک کم کردیا گیا اورتمام سکولوں کو نئے جاری کردہ نصاب کے مطابق ہی امتحانات اور ٹیسٹ تیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ ادھر مانیٹرنگ ٹیموں کو ایس او پیز اور گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کروانے کی ہدایات بھی کر دی گئی ہے۔