Friday, April 26, 2024

محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی

محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی
October 19, 2020

لاہور ( 92 نیوز) بارانی علاقوں میں اہم غذائی فصل گندم کی کاشت کا وقت قریب آ گیا ،محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی ۔

بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کا وقت قریب آ گیا ۔ محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کے لئے سفارشات جاری کردیں جس میں کہا گیا ہے کہ بارانی علاقے کے کسان   گندم کی کاشت سے قبل دو مرتبہ ہل چلائیں اور بھاری سہاگہ دیں تاکہ وتر زمین کی اوپر والی تہہ میں آ جائے۔

بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کا موزوں وقت 20 اکتوبر تا 15 نومبر ہے۔ کسانوں کوہدایت کی گئی ہے کہ گندم بذریعہ ڈرل کاشت کریں  ، سفارش کردہ کھاد کی ساری مقدار بوائی سے پہلے زمین کی تیاری کے وقت ڈالیں۔

کاشتکاروں نے محکمہ زراعت کی آگاہی مہم سراہا  ، ان کا کہنا تھا کہ وہ زرعی سفارشات پر عمل کر کے گندم کی اچھی پیداوار حاصل کریں گے۔

محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ  بارانی علاقوں کے لئے گندم کی تصدیق شدہ اقسام کاشت کریں۔  بیج کے اگاؤ کی شرح 85 فیصد سے ہرگز کم نہیں ہونی چاہیے۔ 

گندم کی کاشت سے قبل بیج کو محکمہ زراعت پنجاب کے عملہ کے مشورہ سے پھپھوندی کش زہر ضرور لگائیں۔